اقوام متحدہ سلامتی کونسل
اقوام متحدہ سلامتی کونسل | |
---|---|
مخفف | (انگریزی میں: UNSC)، (جاپانی میں: 国連安保理)، (کوریائی میں: 안보리)، (فرانسیسی میں: CSNU)، (جرمنی میں: Weltsicherheitsrat)، (ہسپانوی میں: CSNU)، (روسی میں: СБ ООН)، (آسان چینی میں: 安理会)، (روایتی چینی میں: 安理會)، (یوکرینی میں: РБ ООН)، (بلغاری میں: СС на ООН)، (بیلا روسی میں: СБ ААН)، (ترکی میں: BMGK)، (پولش میں: RB ONZ)، (ڈچ میں: V-Raad)، (آذربائیجانی میں: BMT TŞ)، (سلوواک میں: BR OSN)، (رومانیائی میں: CSNU)، (چیک میں: RB OSN)، (افریکانز میں: VNVR) |
صدر دفتر | نیویارک شہر |
تاریخ تاسیس | 1946 |
قسم | صدر دفتر |
سربراہ | ارکان سے چنا جاتا ہے |
جدی تنظیم | اقوام متحدہ |
باضابطہ ویب سائٹ | http://un.org/sc/ |
درستی - ترمیم |
اقوام متحدہ سلامتی کونسل یا مختصر طور پر سلامتی کونسل (انگریزی: United Nations Security Council مختصراً (UNSC)) اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے جو دنیا میں امن سلامتی کا ذمہ دار ہے۔ اس کے رکن ممالک کی تعداد 15 ہوتی ہے جن میں سے 5 مستقل اراکین ہیں۔ ان مستقل اراکین کو حق تنسیخ حاصل ہے جس کی رو سے سلامتی کونسل میں زیر غور کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے سادہ اکثریت ہونے کے علاوہ ضروری ہے کہ پانچوں مستقل اراکین اس پر متفق ہوں ورنہ اس پر رائے شماری نہیں ہو سکتی۔ اس کے اختیارات، اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ ہیں اور انھیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ اختیارات کا استعمال قیام امن کی کارروائیوں کے لیے، بین الاقوامی پابندیوں کے قیام اور فوجی کارروائی کی اجازت لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔
مستقل اراکین
[ترمیم]ملک | موجودہ مندوب | موجودہ نمائندہ ملک | سابقہ نمائندہ ملک |
---|---|---|---|
چین | لی باؤڈونگ[1] | چین (1971–تاحال) | تائیوان (1946–1971) |
فرانس | گرارڈ اراؤڈ[1] | فرانس (1946–تاحال) | — |
روس | وٹالی چرکن[1] | سوویت یونین (1992–تاحال) | سوویت یونین (1946–1991) |
مملکت متحدہ | سر مارک لیال گرانٹ[1] | مملکت متحدہ (1946–تاحال) | — |
ریاستہائے متحدہ | سوسان رائس[1] | ریاستہائے متحدہ (1946–تاحال) | — |
غیر مستقل اراکین
[ترمیم]دیگر غیر مستقل ارکان میں براعظم افریقہ سے 3 ممبر، براعظم لاطینی امریکا سے 2 ممبر، مغربی یورپ سے 2 ممبر، مشرقی یورپ سے 1 ممبر، ایشیا سے 2 ممبر لیے جاتے ہیں۔ آج کل برکینا فاسو، کوسٹاریکا، کروشیا، لیبیا، ویتنام، آسٹریا، جاپان، میکسیکو، ترکی اور یوگینڈا اس کے غیر مستقل اراکین ہیں۔
|
|
جاپان، جرمنی اور برازیل اس ادارے کی مستقل رکنیت کے امیدوار ہیں۔
تنقید
[ترمیم]حق تنسیخ نے اس ادارے کے وقار کو بری طرح مجروح کر دیا ہے اور یہ بڑی طاقتوں کا آلہ کار بن گیا ہے، روس نے 123 مرتبہ امریکا نے 82 مرتبہ، برطانیہ نے 32 مرتبہ، فرانس نے 18 مرتبہ اور چین نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 مرتبہ اس حق کو استعمال کیا ہے۔ روس اور امریکا نے اس حق کو نہایت ہی غیر ذمہ داری سے بار بار استعمال کیا ہے۔ ان کی اسی غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین آج تک حل طلب ہیں۔ تیسری دنیا خاص کر عالم اسلام کی اس میں کوئی مستقل نمائندگی نہیں۔
مزید دیکھے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی ذخائر پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- مضامین جن میں جرمنی زبان کا متن شامل ہے
- اقوام متحدہ سلامتی کونسل
- 1946ء کی تاسیسات
- 1946ء میں قائم ہونے والی تنظیمیں
- اقوام متحدہ
- اقوام متحدہ اعضاء
- انتخابات سلامتی کونسل
- بین الاقوامی سلامتی
- بین الحکومتی تنظیمیں
- سلامتی کونسل
- ٹائٹل اسٹائل میں بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ الائن دونوں کے ساتھ ٹوٹنے والی فہرست کا استعمال کرنے والے صفحات