Svoboda | Graniru | BBC Russia | Golosameriki | Facebook
مندرجات کا رخ کریں

تعلیمی میعاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میعادی تقرر ایک غیر معینہ تقرر ہے جو کسی وجہ سے یا ہنگامی حالات کے تحت جیسے کہ مالی دیوالیہ پن یا پروگرام کی مسدودی کی وجہ سے ختم ہو سکتی ہے۔ میعاد تعلیمی آزادی کے اصول کا آئینہ دار ہے، جو اس بات کا حامی ہے کہ لمبے عرصے میں معاشرے کے مفاد میں ہے کہ اسکالر شخصیات کے پاس اس بات کی چھوٹ ہو کہ وہ مختلف خیالات کو رکھنے اور ان کا جائزہ لینے کی آزادی ہو۔ ابتدائی اسکول، مڈل اور ثانوی اسکول کے اساتذہ کو بھی کچھ جگہوں پر میعاد فراہم ہو سکتی ہے۔

1915ء سے امیریکن ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی پروفیسرز[1] نے معیارات وضع کیے ہیں جن سے مفاد عامہ کے تحت اعلٰی تعلیم کی رہنمائی ممکن ہو سکے۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں میعاد کا جدید تصور ایسوسی ایشن کی 1940ء میں جاری کردہ تعلیمی آزادی اور میعاد پر اصولوں کے بیان پر مبنی ہے۔[2] مشترکہ طور پر اس ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف امیریکن کالجز اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے طے شدہ یہ بیان تقریبًا 250 تحقیقی اور اعلٰی تعلیمی اداروں کی جانب سے تسلیم کردہ ہے۔ انھیں وسیع پیمانے پر مدرسین کی رہنمایانہ کتب اور مجموعی مول تول کے معاہدوں پوری ریاستہائے امریکا میں شامل کیا گیا ہے۔[3] اس بیان کے مطابق: "مفاد عامہ اس بات پر منحصر ہے کہ سچائی کی آزادانہ تحقیق کی جائے اور اس کا آزادانہ فروغ ہو"۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ تعلیمی آزادی تدریس اور تحقیق کے لیے ضروری ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]