Svoboda | Graniru | BBC Russia | Golosameriki | Facebook
مندرجات کا رخ کریں

رفاعہ بن عمرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رفاعہ بن عمرو
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رفاعۃ بن عمرو غزوہ بدر اور شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

نام و نسب

[ترمیم]

رفاعہ بن عمرو بن زید بن عمر و بن ثعلبہ بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ، انصار کے قبیلے بنو سالم میں سے ہیں۔ آپ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر میں شریک تھے۔غزوۂ احدمیں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ آپ کی کنیت ابو الولید ہے۔ آپ کے دادا زید بن عمرو کی کنیت بھی ابو الولید تھی۔ اس لیے آپ کو ‘‘ابن ابی الولید’’بھی کہا جاتا ہے۔۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابہ جلد1صفحہ 774حصہ سوم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور