سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ
ویکی ذخائر (ویکیپیڈیا کی اصطلاح میں صرف کامنز) تصویروں، آوازوں اور دوسرے ملٹی میڈیا کا آن لائن ذخیرہ ہے۔ یہ ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے جس کی بدولت یہاں زبر اثقال (Upload)کی جانے والی ملٹی میڈیا فائلوں کو ویکیپیڈیا کے تمام منصوبوں، جیسے ویکیپیڈیا، ویکی کتب، ویکی منبع، ویکی اخبار وغیرہ میں با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں دستیاب مواد ویکی پیڈیا کے آئین کے تحت جملہ حقوق سے آزاد ہے اور اس کو آف لائن استعمال کے لیے ڈاؤنلوڈ (Download) بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس ذخیرہ میں پانچ ملین سے زیادہ فائلوں پر مشتمل مواد دستیاب ہے۔