اے ڈی بی : پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان

addbbpimagee

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کومختلف شعبوں میں کاموں کیلئے آئندہ تین سال میں سات ارب ڈالر قرضہ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔

 ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدرشکسن چن کے دوروزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ شکسن چن نے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار، وزیر توانائی عمر ایوب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 2020-22کے دوران پاکستان کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7ارب ڈالر دے گا۔ جس سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

اعلامیے  میں کہا گیا کہ پاکستان اوراے ڈی بی پانچ سالہ کنٹری پارٹنرشپ سٹریٹجی تیار کررہےہیں، نئی سٹریٹجی پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے تعاون کی ترجیحات مقرر کرے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نائب صدر اے ڈی بی نے پاکستان میں جاری ایشیائی ترقیاتی بنک کے منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔

نائب صدر نے حسن ابدال۔حویلیاں ایکسپریس وے کا دورہ بھی کیا اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پیہور ایری گیشن پروجیکٹ، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سہولت مرکزاور وہاں پر موجود مستحقین سے ملاقات بھی کی ہے ۔

loading...
loading...