امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی آج اٹلی میں گروپ آف سیون کے سربراہی اجلاس میں ایک طویل مدتی دفاعی اور سلامتی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے، مکینزی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ممکن ہے جس کے لیے بعد میں غزہ کے اندر جنگ کی نہیں بلکہ ایک وژن کی ضرورت ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کے علاوہ دیگر فوجی بھی شامل ہوں۔
میکنزی نے لکھا ہے کہ صدر بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے لیے تیسرے آپشن کا انتخاب کیا، جس کے بارے میں میکنزی کا کہنا ہے کہ وہ صدر کو دیے گئے چار فوجی آپشنز میں سے سب سے بدترین تھا، اس میں امریکی سفارت خانے، امریکی شہریوں اور امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغانوں کو افغانستان میں ہی رکھا جانا تھا
اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار فوجی رفح میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ غزہ میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے 299 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے وہاں کے قابضین پر دباؤ ڈالے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق حماس کسی بھی پیش رفت پر مثبت انداز میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن لڑائی رکوانے کی کوشش کے لیے پیر کو مصر اور اسرائیل کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرنے والے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے ساحل سے منسلک ایک عارضی گھاٹ کے ذریعے فراہم کی جانے والی امداد کے علاوہ امریکہ غزہ میں "اب تک، فضائی ذریعے سے 1,050 میٹرک ٹن سے زیادہ انسانی ہمدردی کی امداد گرا چکا ہے۔"
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گردی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ہم اپنا مشن مکمل نہیں کر لیتے اور اپنے تمام یرغمالوں کو اپنے گھروں میں واپس نہیں لے آتے۔
ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل حماس جنگ اپنے نویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے، مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے ’ ڈی سی سے فلسطین تک، ہم سرخ لکیر ہیں‘ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے ایک لمبا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر اسرائیلی فورسز کے ہاتھ مارے جانے والے فلسطینیوں کے نام لکھے ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں دو مقامات پر کارروائی کر کے چار یرغمال رہا کروا لیے ہیں۔ رہا کرائے جانے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے۔
قرارداد اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر جو بائیڈن کی طرف سے بیان کردہ تجویز کی حمایت کرے گی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کو بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کے بارے میں مزید معلومات جاری کرنے جا رہے ہیں، جس میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available