Svoboda | Graniru | BBC Russia | Golosameriki | Facebook

Accessibility links

Breaking News

ڈیجیٹل آمریت کے خلاف مزاحمت


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے سول جنوبی کوریا میں جمہوریت کے لیے منعقد کیے گئے سربراہی اجلاس میں کہا کہ امریکہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو بھرپور طریقے سے پیچھے دھکیلنے کے لیے پرعزم ہے جو آمرانہ حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق کے غلط استعمال اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’’اس کا آغاز آمرانہ حکومتوں کی طرف سے جمہوریت میں عدم اعتماد پیدا کرنے، ہمارے اداروں کو کمزور کرنے، سرحدوں کے پار پہنچنے اور ہمارے ملکوں میں لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے خلاف مقابلہ کرنے سے ہوتا ہے۔

اس کا ایک اہم حصہ غلط معلومات اور گمراہ کن اطلاعات کا مقابلہ کرنا ہے جو آمرانہ حکومتیں ہمارے معاشروں میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے پھیلاتی ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ ایران جیسی جابرانہ حکومتوں کے تحت رہنے والے لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے جس میں بغیر سنسرکے انٹرنیٹ سمیت ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی حاصل کرنے میں اعانت شامل ہے۔

وزیرِ خارجہ کہتے ہیں کہ ’’گزشتہ ستمبر میں مہسہ امینی کی ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے نتیجے میں کئی مہینوں تک بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

حکومت نے ظالمانہ کارروائیاں کیں، سینکڑوں لوگ مارے گئے، ہزاروں کو قید کیا گیا اور معمول کے مطابق انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا۔ اس کے ردِعمل میں ہم نے کمپنیوں اور سول سوسائٹی کے گروپوں کے ساتھ مل کر ایرانی عوام کو انٹرنیٹ اور دیگر اہم مواصلاتی آلات تک مسلسل رسائی فراہم کرنے میں مدد کی تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت جاری رکھ سکیں اور بیرونی دنیا کو حکومت کی بد سلوکی سے آگاہ کر سکیں۔

یہ صرف ایران ہی نہیں ہے جہاں پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی ڈیجیٹل آمریت کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے جمہوری حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ جب سے روس نے فروری 2023 میں یوکرین پر اپنے حملے کا آغاز کیا اس وقت سے امریکہ کے کاروبار اور شہری اور دیگر جمہوریتیں یوکرین کی آزادی کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے مستعد رہے ہیں۔

وزیرَ خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان رضاکاروں نے مسلسل حملوں کے باوجود یوکرین کے سرکاری اداروں اور شہریوں کے لیے رابطے کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔ یوکرین کی حکومت کو حساس قومی ڈیٹا بیس کو ذخیرہ کرنے کے لیے محفوظ کلاؤڈ تک مفت رسائی فراہم کی ہے جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ماسکو کی غلط معلومات کی مہموں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ’’بالآخرہم ایسے دور میں جمہوریت کی صلاحیت کے بارے میں پرامید ہیں جہاں ٹیکنالوجی ایک بار پھر دنیا میں زندگی کو از سر نو ترتیب دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خلل ڈالنے والی ان ٹیکنالوجیز کے تمام چیلنجوں میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایسی قوتوں کی نمائیندگی کر سکیں جو جمہوریت کے مقابلے میں لوگوں کی زندگیوں کو زیادہ مؤثر انداز میں بہتر بنا سکیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG