ہوٹل کے مرکزی دروازے کے باہر ہونے والے اس احتجاج کے پیشِ نظر صدر بائیڈن ہوٹل کے عقبی دروازے سے ہوٹل میں داخل ہوئے جہاں مظاہرین کا ایک گروپ موجود تھا جس نے اس دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے۔
معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی معیشت دو سال کی ریکارڈ مہنگائی کے بعد اب بہتر حالت میں ہے، وہیں بڑھتی عمر کے افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
امریکہ کی یونیورسٹیوں سے شروع ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں کئی سماجی مسائل اجاگر ہوئے ہیں اور کئی مرتبہ یہ حکومتی فیصلوں اور قانون سازی پر بھی اثر انداز ہوئے ہیں۔
نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی امریکہ کی وہ پہلی درس گاہ ہے جہاں فلسطینیوں کے حق میں طالب علموں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور اب یہ سلسلہ ملک کی بہت سی یونیورسٹیوں تک پھیل چکا ہے۔ کہیں ان مظاہروں کو روکنے کے لیے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ مذاکرات کر رہی ہے تو کہیں انہوں نے پولیس کو بلا لیا ہے۔
امریکہ کی متعدد یونیورسٹیوں میں غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ کے خلاف طلبا کی جانب سے احتجاج جاری ہیں۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ یونی ورسٹی ایسے کاروباروں سے ڈائیویسٹ کرے، جو اس جنگ سے منافع کما رہے ہیں۔ یہ ڈائیویسٹمنٹ کیا ہے اور اس کی تاریخی اہمیت کیا ہے، بتا رہے ہیں ملک عمید اس ویڈیو میں
امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کی چین آمد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار کے استقبال کے دوران سرخ قالین نہ ہونا بیجنگ کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے۔
محکمۂ خارجہ نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کی طرف سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بیرونی سپلائرز پر پابندیاں عائد کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے والا کوئی معاملہ چل رہا ہے۔
امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء کے مظاہرے جاری کولمبیا اور نیویارک یونیورسٹی کے بعد نیویارک کی ایک اور یونیورسٹی سٹی یونیورسٹی آف نیویارک میں آج طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مظاہرے شروع کر دیے، ان طلباء کے مطالبا ت کیا ہیں جانیے اس وڈیو میں
جمعرات کو وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیش کیا گیا معاہدہ "غزہ میں فوری اور طویل جنگ بندی کا باعث بنے گا ،جس سے پورے غزہ میں انسانی ہمدردی کی اضافی ضروری امداد کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگی ، اور جو لڑائیوں کے مستند خاتمے کا سبب بنے گا۔"
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ امریکی فوجی جہازوں نے ’یو ایس این ایس بیناویڈیز‘ سمیت، سمندر میں عارضی گھاٹ اور ایک راستے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
یکم اپریل سے 7 اپریل، 2024 کے درمیان کیے گئے 3 ہزار 600 بالغ امریکیوں کے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق، دس میں سے تین کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم پر تھوڑا بہت اعتماد ہے۔ تاہم 2023 سے لے کر اب تک نیتن یاہو پر اعتماد نہ رکھنے والے امریکیوں کی تعداد میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
غزہ جنگ کے خلاف امریکہ کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ کئی روز سے ہونے والا احتجاج بدستور جاری ہے اور پولیس نے ریاست کیلی فورنیا اور ٹیکساس میں مزید طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہروں کے دوران طلبہ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available