ایک ویڈیو کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے جس میں عامر خان دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو 41 سیکنڈ کی ہے اور اس میں رنویر سنگھ موجود ہیں۔
سرینگر - جمّوں ہائی وے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہائے وے پر روز ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں اور کشمیر تک غذائی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات پہنچانے کے لیے بھی یہی راستہ استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس ہائی وے پر سفر کرنا کتنا مشکل ہے؟ بتا رہے ہیں یوسف جمیل اور زبیر ڈار۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جمعے کو جاری ووٹنگ میں جنوبی ریاست کیرالہ کا وائناڈ حلقہ سب سے اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ جہاں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی دوسری مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
بھارتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اس مرحلے میں بھارت کے ممتاز سیاسی رہنماؤں کا چناؤ ہوگا جن میں کانگریس پارٹی کے راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ وائس آف امریکہ کے لیے نئی دہلی سے سہیل قاسم کی رپورٹ۔
اس ہفتے کے شروع میں انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ سالانہ جائزے سے ظاہر ہوا کہ گزشتہ سال بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں “نمایاں” زیادتیاں اور ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلافی آوازوں پر حملے ہوئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس انتخابی مرحلے میں توجہ جن انتخابی حلقوں اور امیدواروں پر مرکوز ہے۔ ان میں جنوبی ریاست کیرالہ کا وائناڈ حلقہ سب سے اہم خیال کیا جاتا ہے۔ اس حلقے میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی دوسری مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
افغانستان سے امریکہ کے انخلا کو تقریباً تین برس ہو چکے ہیں اور امریکی حکام کا اصرار ہے کہ انہوں نے افغانستان کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔ تاہم وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اب روس اور یوکرین جنگ جیسے دیگر مسائل واشنگٹن کی ترجیحات میں شامل ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران نریندر مودی نے جو اقدامات کیے ہیں اس میں آر ایس ایس سے حاصل ہونے والی سیاسی و روحانی تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیر داخلہ احمد واحدی پر ارجنٹینا نے 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر اس حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہانگ کانگ اور سنگاپور کے حکام کا کہنا ہے کہ مصالحوں کی ان مصنوعات میں 'ایتھلین آکسائڈ' زائد مقدار میں موجود ہے جو انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔
"اگر کانگریس کی حکومت آئی تو وہ لوگوں کی دولت گھس پیٹھیوں اور بہت سارے بچے پیدا کرنے والوں میں تقسیم کر دے گی۔" یہ بیان بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ہے جس پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی کا یہ بیان مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی ہے۔ نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ، چین اور روس دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے سرِفہرست تین ملک ہیں اور تینوں ملکوں نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available