مارچ میں، ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں کام کرنے والی ٹیموں نے دریافت کیا کہ اس کی خرابی کی وجہ ایک ’چپ‘ ہے، اور انہوں نے ایک کوڈنگ فکس وضع کیا جو وائجر ون کے 46 سالہ پرانے کمپیوٹر سسٹم کی یادداشت کی سخت رکاوٹوں کے اندر کام کرتا ہے۔
گوگل نے ایمازون کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت کو اے آئی اور کلاؤڈ سروسز کی فراہمی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس منصوبے کو 'نمبس' کا نام دیا گیا ہے۔
یو اے ای کچھ عرصے سے مصنوعی بارش کی کوششیں کرتا آ رہا ہے جہاں سالانہ اوسطاً محض چار سے پانچ انچ بارش برستی ہے۔ تاہم دو روز کے دوران ہونے والی بارشیں سالانہ برسنے والی بارشوں کے برابر تھی۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کیپیٹل ہل پر قانون سازوں کو بتایا کہ پچھلے دس برسوں کے دوران چین نے خلائی شعبے میں بہت زیادہ پیش رفت کی ہے، لیکن اس کی بہت سی چیزیں خفیہ ہیں۔
ایکس پر تبدیلیوں سے متعلق ایک اکاؤنٹ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ نئے اکاؤنٹس سے تھوڑی سی فیس وصول کرنا "بوٹس کے حملے" کو روکنے کا "واحد راستہ" ہے۔
ریاست پاہنگ کے دارالحکومت کوانتان کے ایک پارک میں موبائل مشین نصب کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں فیملیز افطار کے لیے آتی ہیں۔ شہری اس موبائل مشین میں ضائع یا بچ جانے والے کھانے کو ڈالتے ہیں جو اسے کھاد میں تبدیل کر دیتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ان خبروں سے بہت پریشان ہیں کہ اسرائیلی فوج نے اپنی بمباری کی مہمات میں اہداف کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت کے ایک آلے کا استعمال کیا۔ خاص طور پر گنجان آباد شہری علاقوں میں، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عام شہری ہلاک ہوئے۔
سول سسٹرز پاکستان نے، جو 2013 تشکیل دیاگیا تھا، ان خواتین کے لیے ایک سپورٹ گروپ کے طور پر کام کیا جو جنس، طلاق، اور گھریلو تشدد کے بارے میں معلومات کو شئیر کرتی تھیں -- ایسے مسائل جنہیں پاکستان میں اکثر عوامی سطح پر بات کرنے کے لیے نامناسب سمجھا جاتا ہے۔
پلیٹ فارم کی طرف سے جاری ایک پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے مفت سبسکرپشن اس لیے لیے دی ہے کیوں کہ وہ اکاؤنٹس 'با اثر ممبرز' کے ہیں۔
آج مصنوعی ذہانت نے جہاں کاروبار ختم کیے ہیں وہیں عام انسان کو گھر بیٹھے روزگار کمانے کے بھی مواقع فراہم کیے ہیں۔ اے آئی کی مدد سے گھر بیٹھے کیسے ساری دنیا میں ’سلوگنز‘ یعنی نعرے فروخت کیے جا سکتے ہیں دیکھے اس رپورٹ میں۔۔
یہ آلہ جسے“ساؤنڈ لائٹ” باکس کہا جاتا ہے سورج گرہن کے دوران تبدیل ہوتی ہوئی روشنی کو موسیقی کی مختلف دھنوں میں تبدیل کرے گا۔
اسرائیلی انٹیلی جینس افسران، ملٹری حکام اور اہلکاروں کے مطابق وسیع اور تجرباتی کوششوں کے ذریعے پروگرام کو وہاں بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور فلسطینیوں کے چہروں کے ڈیٹا کو ان کی رضا مندی کے بغیر اکٹھا کرکے اس کی فہرست بنائی گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available