یونی ورسٹی آف کوپن ہیگن کی 2022 کی ایک ریسرچ کے مطابق زیادہ تر برف سے ڈھکے ہوئے براعظم انٹارکٹیکا پر ماضی میں بہت سے ایسے آتش فشاں موجود تھے، جو آج زمین پر پائے جانے والے آتش فشاں پہاڑوں سے کئی گنا بڑے تھے۔
شہر کے ایک چڑیا گھر میں ایک الو کے چوہوں کے زہر سے مرنے کی تصدیق کے بعد، شہری حکومت کی جانب سے چوہوں کے برتھ کنٹرول کی گولیاں فراہم کرنے پر غور ہو رہا ہے۔
بھارت کے پہلے الیکشن کے موقعے پر یہ سوال درپیش تھا کہ ووٹ ڈالنے والوں کی نشان دہی کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟ اسی سوال کے جواب کی تلاش میں وہ انمٹ سیاہی ایجاد ہوئی جو آج بھی بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔
چین میں گدھے کی کھال کی مانگ بڑھنے کی وجہ ایک مقامی دوا میں اس کا استعمال ہے جسے ’ای جیاؤ‘ کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر سال یہ طلب پوری کرنے کے لیے دنیا میں لاکھوں گدھوں کو ذبح کردیا جاتا ہے۔
خالص 24 قیراط سونے سے بنا یہ چائے کا کپ ٹوکیو کے ایک بڑی ڈپارٹمنٹل اسٹور چین، تاکاشیمایا کے ایک اسٹور سے غائب ہوا جہاں سونے کی بنی چیزوں کو فروخت کرنے کے لیے ان کی نمائش کی جارہی تھی ۔
جنوبی امریکہ کے ملک پرو کے ایک شخص کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی عمر 124 برس ہے جب کہ ان کی پیدائش پچھلی صدی کے پہلے سال میں ہوئی تھی۔
مندر کے باہر پتھروں سے بنے ایک تالاب کے کنارے پر ایک شخص نے بندر کے ایک بچے کو گردن پکڑ رکھا ہے اور اس کا سر پانی میں ڈبو کر سیلفی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ بندر کا بچہ یوٹیوبر سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے اور وہ اس منظر کو فلم بند کر رہا ہے۔
آج انسانوں کے پاس سورج گرہن اور چاند گرہن کے اسباب جاننے اور انہیں سمجھنے کے سائنسی شواہد اور ذرائع دستیاب ہیں۔ جن کی وجہ سے گرہن کے بارے میں کئی توہمات اور تصورات کی جگہ اب اسے فلکیات کے ایک مظہر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2022 کی ہےجانے والا پل بالٹی مور کا "کی برج" نہیں ہے بلکہ اس کا نام "کرچ برج "ہے۔ یہ پل روس کو جزیرہ نما کرائمیا سے ملاتا ہے۔ دھماکے سے کرچ برج کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ یہ فوٹیج پہلی بار 2022 میں روسی ٹیلی گرام اور کئی دوسرے بڑے میڈیا چینلز پر شیئر کی گئی تھی۔
مقامی باشندوں کا مطالبہ ہے کہ وہیل کی حفاظت کے لیے سمندر کے ان حصوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں جو وہیل کے فطری مسکن اور افزائش نسل کے لیے اہم ہیں۔
دنیا کے انتہائی سرحد خطے انٹارکٹیکا کے اس غیر آباد جزیرے کا نام میرین ہے۔ یہ جزیرہ کم یاب نسل کے آبی پرندوں کا آبائی مسکن ہے۔ یہاں تقریباً پرندوں کی 30 نسلیں آباد ہیں۔ جزیرے میں چوہوں کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ پرندوں کو ہڑپ کر کے دنیا سے خاتمہ کر دیں گے۔
سوئیڈن میں شراب نوشی کی شرح تیزی سے کم ہو رہی ہے اور 2014 کے بعد سے اس میں لگ بھگ 10 فی صد کمی آئی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available