پاکستانیوں کی عید شیر خرمے یا سویّوں کے بغیر تو ادھوری ہی ہے۔ لیکن اب عید پر میٹھے میں اور کیا آپشنز ہیں؟ بتا رہی ہیں لاہور سے ثمن خان۔
میکڈونلڈ کے وکیل نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں موجود تمام 12 اسٹورز بند کر دیے ہیں۔
پاکستان اور بھارت چاول کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہیں۔ تاہم ان دونوں ملکوں کے درمیان چاول کی ایک اہم قسم 'باسمتی' کی حقِ ملکیت کے معاملے پر قانونی جنگ چل رہی ہے۔ پاکستان میں موجود چاول کے کاشت کار اس معاملے پر پریشان ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بھارت یہ کیس جیت گیا تو یہ ہم پر ایٹمی حملے جیسا ہوگا۔
سحر و افطار میں آپ کیا کھا رہے ہیں؟ کہیں دسترخوان پر مضر صحت مشروبات تو موجود نہیں۔ چائے اور دہی کا استعمال کتنا ہونا چاہیے؟ ذیابیطس اور اس جیسے دیگر امراض میں مبتلا افراد کو کس قدر احتیاط کی ضرورت ہے؟ اس حوالے سے ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟ جانتے ہیں ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
بھارت میں 'بٹر چکن' اور 'دال مکھنی' کے کاپی رائٹس پر قانونی جنگ چھڑ گئی ہے اور اب دہلی ہائی کورٹ ہی اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اسے ایجاد کس نے کیا تھا۔ یہ عدالتی لڑائی دراصل دہلی کے دو ریستوران مالکان کے درمیان لڑی جا رہی ہے۔ اس قانونی جنگ کی مزید تفصیل جانیے سہیل اختر قاسمی سے۔
کھجور اور خشک میوہ جات سے بنے لڈو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چینی کا استعمال بھی نہیں ہوتا اور یہ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
صدر جیفرسن کے نام سے کئی ایجادات منسوب ہیں اور امریکہ میں ایک عرصے تک آئس کریم کی ایجاد بھی ان اسے منسوب رہی اور ان کے دستاویزات میں آئس کریم کی ترکیب کو بھی اس دعوے کا ثبوت سمجھا گیا۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچا ہوا کھانا کئی افراد کا پیٹ بھر سکتا ہے؟ پاکستان کے شہر لاہور کی 'رزق' نامی تنظیم ضائع ہونے والے کھانے کو حق داروں تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ یہ تنظیم کیسے کام کر رہی ہے؟ جانیے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ثمن خان کی اس خصوصی رپورٹ میں۔
اسٹاٹر میں مزیدار گرما گرم ہاٹ ونگز کا نام سن کر تو سب کے منہ میں پانی آ ہی جاتا ہوگا۔ آج ہم آپ کو ہاٹ ونگز کی آسان سی ریسیپی بتانے والے ہیں جو آپ کم وقت میں اپنے گھر میں بنا کر ریسٹورنٹ جیسا مزہ حاصل کر سکتے ہیں۔
آج چاکلیٹ مشروبات سے لے کر کیک، ڈیزرٹس اور میٹھی اشیا کا مقبول ترین حصہ بن چکی ہے۔ دنیا اسپین کے ذریعے چاکلیٹ کے ذائقے اور استعمال سے روشناس ہوئی لیکن اس کی تاریخ ہزاروں برس، مختلف اساطیر اور دلچسپ تاریخی روایات پر پھیلی ہوئی ہے۔
امریکہ میں شرح آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ریاست نیو جرسی میں بستی ہے۔ یہاں سو سے زیادہ مساجد اور بہت سے حلال ریسٹورانٹس ہیں۔ گزشتہ دنوں اسلامک سوسائٹی آف سینٹرل جرسی کی جانب سے حلال فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ہوا آنکھوں دیکھا حال جانتے ہیں ندا سمیر سے
فوکوشیما کا جوہری پلانٹ 2012 سے بند ہے اور اسے مرحلہ وار ختم کیا جا رہاہے۔ اب جب کہ پلانٹ کی بندش کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے تو ٹینکوں میں محفوظ کیے گئے تابکار پانی ٹھکانے لگانے کا معاملہ ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آ گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available